لاہور ( 92 نیوز ) پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے ستمبر میں دوبارہ ایکشن میں آنے کا پلان بنالیا ہے ، قومی باکسر محمد وسیم کہتے ہیں کہ وہ دوبارہ رنگ میں اترنے کے خواہشمند ہیں، محمد وسیم نے کہا کہ 28 مارچ کو فائٹ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑی تھی، تاہم ان دنوں گھر پر ہی رہ کر فٹنس برقرار رکھنے کی کوشش کررہا ہوں، قومی باکسر محمد وسیم نے کہا کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی اسکاٹ لینڈ میں ٹریننگ شروع کرنے کا ارادہ ہے ، تاہم پروموٹرز بھی ستمبر میں دوبارہ انٹرنیشنل فائٹ کی تیاریاں کررہے ہیں، دعا ہے جلد ہی حالات بہتر ہوں اورمکمل طور پر کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوسکیں۔