لاہور ( سپیشل رپورٹر ) محمود بوٹی باغبانپورہ بند روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے ایک ڈولفن اہلکار شہید اور دوسرا زخمی کردیا، ڈولفن ٹیم 362 باغبانپورہ میں پٹرولنگ پر تھی انہوں نے مشکوک2 موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے ، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، محسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، گولی محسن کے سر میں لگی، دوسرا اہلکار صارم جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے ، ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ، ترجمان ڈولفن کے مطابق 22 سالہ محسن نے 4 نومبر 2016 کو فورس جائن کی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اوسے رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناہے کہ فائر نگ کے ذمہ داروں جلد سے جلد گرفتارکرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا ۔ آئی جی پنجاب شیعب دستگیر نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اوسے رپورٹ طلب کرلی ، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا اہلکار محسن کی بہادری اورفرض شناسی کو سیلوٹ پیش کر تا ہوں۔