قاہرہ(سپورٹس ڈیسک) افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ سینیگال اور الجزائر کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ مصر میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں سینیگال اور الجزائر نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے ۔ سیمی فائنلز میں سینیگال نے تیونس اور الجزائر نے نائیجیریا کو شکست دی تھی۔ 19 جولائی کو شیڈول ٹورنامنٹ کے فائنل میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے ۔ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہیں، ماہرین نے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے ۔