ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت کی معروف میوزک ریکارڈنگ کمپنی ’ٹی سیریز‘ کے ایم ڈی اور بالی وڈ پروڈیوسر بھوشن کمار کے خلاف 30 سالہ خاتون سے زیادتی کرنے کامقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی نشریاتی ادارے ’نیوز 18‘ کے مطابق بھوشن کمار کے خلاف ممبئی کے ڈی این نگر پولیس تھانے میں خاتون کی شکایت پر مقدمہ دائر کیا گیا لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔میوزک و فلم پروڈیوسر کے خلاف الزام لگانے والی 30 سالہ خاتون نے دعویٰ کیا بھوشن کمار نے مجھے فلم میں کام دینے کے عوض ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا۔یہ واضح نہیں ہوا واقعہ کب پیش آیا اور تاحال بھوشن کمار نے بھی واقعے پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔بھوشن کمار کے خلاف 2018 میں بھی ’می ٹو مہم‘ شروع ہونے کے بعد خواتین نے ’ریپ‘ اور ’جنسی ہراسانی‘ کے الزامات لگائے تھے ۔