ممبئی (شوبزڈیسک) بالی و وڈ اداکارہ آرتی چھابڑیا نے خاموشی سے شادی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ’تم سے اچھا کون ہے ، شادی نمبر ون، پارٹنر، انامیکا اور ہے بے بی‘ سمیت متعدد بولی وڈ فلموں میں جلوے دکھانے والی اداکارہ 36 سالہ آرتی چھابڑیا نے خاموشی سے شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔آرتی چھابڑیا نے شادی سے کئی ماہ قبل ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے نئی زندگی شروع کرنے کے لیے ساتھی کا انتخاب کرلیا ہے ، تاہم انہوں نے شادی کرنے کے حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق آرتی چھابڑیا نے بھارتی نژاد موریشس کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ وشارد بدیسے سے بھارتی روایات کے مطابق شادی کی۔اداکارہ کی شادی میں ان کی قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی اور شادی کی تقریبات انتہائی سادگی میں منعقد کی گئیں۔دوسری جانب اداکارہ نے بھی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں دیکھنے کے بعد مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔