ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے تینوں بڑے خانز فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ میں پہلی بار بڑے پردے پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ ان دنوں ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’فارسٹ گمپ‘ سے متاثر ہوکر فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ بنارہے ہیں اور وہ اپنی پچھلی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی ناکامی کے بعد سے کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے اور اس فلم کو ہر صورت میں کامیاب بنانا چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے فلم میں اپنے دوستوں یعنی سلمان خان اور شاہ رخ خان کی انٹری کا پلان بنایا ہے ۔فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں تینوں خانز کی ایک ساتھ انٹری سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ اور سلمان 90 کی دہائی کے کرداروں میں دکھائی دیں گے ۔فلم میں عامر خان کیساتھ کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کرینگی۔