اسلام آباد ( نیٹ نیوز) اداکارہ مہوش حیات نے محنتی خواتین کی ہمت بندھاتے ہوئے پیغام جاری کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مہوش نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر جاری کی جس میں وہ کالے رنگ کے جوڑے میں ملبوس دیوار کے سامنے کھڑی ہیں جبکہ دیوار پر پرندے کے پر بنے ہوئے ہیں۔ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک باہمت خاتون اپنے دشمنوں پر فتح حاصل کرتے ہوئے اپنے مستحکم ارادوں اور کامیابی کی اڑان بھرتے ہوئے اپنے نشانات چھوڑ جاتی ہے ۔مہوش حیات جہاں فن اداکاری میں اپنی صلاحیتیں منوا رہی ہیں وہیں سماجی و سیاسی معاملات میں بھی اپنی منفرد رائے رکھتی ہیں جس کا وہ وقتا فوقتا اظہار کرتی رہتی ہیں۔