لندن (سپورٹس ڈیسک) برطانوی باکسر جوئے جوائس نے سنسنی خیز مقابلے میں ہموطن ڈینیئل ڈوبوئس کو ہرا کر ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ لندن میں منعقدہ باؤٹ میں ڈینیئل ڈوبوئس 10 ویں راؤنڈ میں زمیں بوس ہوگئے ، ان کے بری طرح زخمی ہونے پر ریفری کو مقابلہ روکنا پڑ گیا، وہ مقابلے سے دستبردار ہوگئے ۔