کراچی ( رپورٹ:ارشد بیگ) ملک مخالف تقاریراورمیڈیا ہائوسز پرحملے کے الزام میں مفروربانی ایم کیو ایم کیخلاف مختلف عدالتوںمیں ملک مخالف تقاریر کے مقدمات درج ہیں،کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف 30 سے زائد اشتعال انگیزتقاریرپرمقدمات زیر سماعت ہیں،عدالت متعدد مقدمات میں بانی ایم کیو ایم کو اشتہاری ملزم قرار دے چکی ہے ۔بانی ایم کیو ایم پرمنی لانڈرنگ کا الزام بھی عائد ہے ۔منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں،بانی ایم کیو ایم کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ،مقدمات میں برطانوی انسداددہشت گردی کی ٹیم پاکستان گزشتہ ماہ اسلام آباد آئی تھی برطانوی ٹیم نے چھ گواہوں اورتفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کیاتھا۔