لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان کی نامور تھیٹر اور ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ مدیحہ گوہر کی دوسری برسی کے موقع پراجوکا تھیٹر نے اپنے آفس میں انکی یاد میں آن لائن میوریل ریفرنس کا انعقاد کیا جس میں اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم، ڈائریکٹر اجوکا انسٹیٹیوٹ نروان ندیم، ٹیلی ویژن پرزینٹرفضہ جمال اورمدیحہ کے چھوٹے فرزند سارنگ ندیم موجود تھے جبکہ معروف فنکارہ سویرا ندیم،برطانوی تھیٹر ڈائریکٹر ایلزبتھ لنچ اور جیرالڈلائن، اجوکا کی چیئرپرسن زارا سلمان و دیگر نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور مدیحہ گوہر کو خراج تحسین پیش کیا ۔فضہ جمال نے دوران ریفرنس بتایا کہ مدیحہ گوہر کی فنی خدمات پر مبنی مختصر دورانئے کی دستاویزی فلم بھی ریلیز کردی گئی ہے جسے شائقین اجوکا تھیٹر کے یو ٹیوب چینل پردیکھ سکتے ہیں۔