ملتان ( خبرنگار)بہائو الدین زکریا ملتانی ؒ کا عرس آج شروع ہو گا ،شاہ محمود قریشی مزار کو غسل دے کر تین روزہ تقریبات کا آغاز،چادر پوشی کریں گے ،سکیورٹی و دیگر انتظامات مکمل،کنٹرول روم قائم،کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹرنگ ہو گی۔ جنوبی ایشیا میں سلسلہ سہروردیہ کے عظیم روحا نی پیشو ا، شیخ الاسلام حضرت بہائالدین زکریا سہروردی ملتانی ؒ کے 779 ویں تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات آج سے درگاہ عالیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ میں شروع ہوں گی ،سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی صبح دس بجے مزار کو غسل دے کر تین روزہ تقریبات کا آغاز کریں گے ، اور مزار کی چادر پوشی کرینگے ۔ درگاہ پر جانے والے زائرین کی کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹرنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ، محکمہ اوقاف اور پولیس کا مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا، بعد ازاں دس بجے دن درگاہ کے احاطہ میں قومی زکریا کانفرنس کا انعقاد کیاجائیگا ، عرس کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ زائرین اور عقیدت مندوں کو دولت گیٹ کی جانب سے درگاہ کی جانب جانے کی اجازت دی گئی ہے ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ملتان نے 17 اکتوبر بدھ کو ضلع میں چھٹی کا اعلان کر دیا ،اس بارے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ عام تعطیل