کنگسٹن(سپورٹس ڈیسک)جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے کہا ہے کہ مخالف ٹیموں کے بائولرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میرے لئے اب نوجوان بائولرز کو کھیلنا آسان نہیں رہا۔ آخری وقت کو یادگار بنانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ گیل نے اپنے بیان میں کہا کہ جارحانہ بیٹنگ انداز کی وجہ سے مخالف ٹیموں کے بائولرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں، اگر آپ کیمرے کے سامنے ان سے سوال کریں گے تو یقیناً ان کا جواب نہ میں ہو گا لیکن اگر آپ کیمرے کے بغیر ان سے پوچھیں گے تو وہ کہیں گے ہاں، یہ خطرناک بیٹسمین ہے ۔