لاہور(سپیشل رپورٹر) سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں جواد احمد اور حمزہ بن خالد کے قبضہ سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور دیگر سامان برآمدہوا ، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور حساس تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، دونوں پہلے بھی سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔