نورپونورنگا(نامہ نگار )بہاول پور میں ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں ملوث دو افراد کو نیب نے گرفتار کرکے ریمانڈ حاصل کرلیا۔بہاولپور شہر اور منڈییزمان سے نیب نے ہائوسنگ سوسائٹی سیکنڈل میں ملوث سابق صدر بہاولپورچیمبر آف کامرس شیخ عباس رضا اور سابق تحصیل ناظم چودھری جبار کو گرفتار کر کے 3روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ عوامی شکایت پر ڈیڑھ سال سے غیر قانونی ہائوسنگ کالونی الجنت ہائوسنگ سوسائٹی کیخلاف کیس زیر سماعت تھا۔ معلوم ہوا ہے گرفتار ہونے والی دونوں شخصیات غیر قانونی ہائوسنگ کالونیاں بنانے میں ملوث رہی ہیں ۔