ریاض ( سپورٹس ڈیسک) برطانوی باکسر انتھونی جوشوا نے میکسیکو نژاد امریکی حریف کو ہرا کر دوسری بار ہیوی ویٹ ورلڈ ٹائٹل جیت لیا۔ ری میچ کا فیصلہ ریفریز کے متفقہ سکور پر ہوا۔ ریاض کے باکسنگ ارینا میں مکے بازی کا بڑا مقابلہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بننے کے لیے برطانیہ کے انتھونی جوشوا اور میکسیکو نژاد امریکی فائٹر اینڈی روئز جونیئر کے درمیان ہوا ۔بارہ راؤنڈ کے میچ میں دونوں فائٹرز نے دبنگ پرفارمنس دیتے ہوئے پھرتی، مہارت اور طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ چھوٹے قد اور فربہ جسم والے اینڈی روئز پر جوشووا کو برتری حاصل رہی۔ ریفریز کے آزادانہ اور خود مختارانہ فیصلے نے برطانیہ کے انتھونی جوشوا کو فاتح قرار دے دیا جس پر انہوں نے زبردست خوشی منائی۔