اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی باکسر محمد وسیم دبئی میں منعقد پروفیشنل باؤٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو بھرپور استقبال کے لئے کوئی حکومتی نمائندہ نہ آیا ، ٹیکسی پر روانہ ہونا پڑ گیا، محمد وسیم نے دبئی میں پروفیشنل باؤٹ میں فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے اپنی کامیابی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کی تھی، محمد وسیم کامیابی کے بعد وطن واپس آئے تو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لئے کوئی حکومتی نمائندہ نہیں پہنچا اور محمد وسیم نجی کمپنی کی ٹیکسی سروس پر روانہ ہوئے ، ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا میں نے وطن عزیز اور قوم کے لیے محنت کی ہے ، دبئی میں مقابلے سے قبل افریقی مدمقابل سے بھی مقابلہ جیتا تھا، مزید مقابلے بھی جیت کر تاریخ رقم کروں گا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا، ٹاپ 5میں آکر ورلڈ ٹائٹل کے لیے مقابلہ کروں گا، پاکستان میں ورلڈ ٹائٹل میچ کے لیے کوشش کررہا ہوں۔