لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیلام کیے گئے 22پمپس میں سے 13پٹرول پمپ بائی لاز پر پورا نہ اترنے پر ان کی نیلامی منسوخ کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی احکامات پر لاہور میں سرکاری زمین پر قائم کیے گئے 22پٹرول پمپس کی نیلامی کی گئی تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی کئی پٹرول پمپس بند پڑے تھے اور 22میں سے صرف 9پٹرول پمپس ہی قواعد و ضوابط پر پورے اترے بائی لاز پر پورا نہ اترنے پر ڈی سی کی جانب سے 13پٹرول پمپس کی نیلامی منسوخ کر دی گئی ۔