مکرمی! آپ کے مؤقر روزنامہ کے توسط سے ملتمس ہوں کہ میں ایک معمر شخص ہوں، میری عمر 70 سال ہے جس میں انگلیوں کی لکیروں کا مٹ جانا بعید از قیاس نہیں، میں اپنے متعلقہ بنک میں کام کے سلسلے گیا تو وہاں مجھ سے بائیو میٹرک کے لئے کہا گیا لیکن میرے فنگر پرنٹ نہ آنے کی وجہ سے بنک والوں نے میری دادرسی کئے بغیر لوٹا دیا حالانکہ وزیراعظم کی طرف سے 70,65 سال کی عمر کے معمر افراد کے لئے فنگر پرنٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ میری گزارش ہے کہ تمام بنکوں کی تمام شاخوں کے نام افسران کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ معمر افراد کو بائیو میٹرک کی تصدیق سے مستثنیٰ کر دیں جیسا کہ وزیراعظم پہلے ہی ہدایات دے چکے ہیں تاکہ معمر افراد کو بنکوں میں رقم جمع کرانے اور نکلوانے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شاہد صدیق، 692 ایف بلاک، گلشن راوی لاہور