لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارببو برال کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 10 سال بیت گئے ۔اداکارببو برال نے بطور گلوکار بھی گیت گائے اور بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ سٹیج کے ور سٹائل کامیڈین ایوب اختر المعروف ببو برال نے 30 سال تک سینکڑوں سٹیج ڈراموں اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔1982 ء میں گوجرانوالہ سے فنی سفر شروع کیا۔ کرنے والے ببو برال نے بہت جلد شائقین کے دلوں میں جگہ بنالی وہ 16 اپریل 2011 میں جگر کے عارضے کے باعث اس دنیا سے کوچ کرگئے ۔