نئی دہلی ، لکھنئو ( اے ایف پی ،آن لائن ) بھارت میں متنازعہ شہریت بل کیخلاف احتجا ج گز شتہ روز بھی جاری رہا اور نئی دہلی ، بنگلور ،الہ آباد سیمت کئی شہروں میں بڑے مظاہرے کئے گئے کئی مقامات پر دھرنے بھی دئیے گئے ۔ وزیر داخلہ امیت شا ہ نے کہا کہ اپو زیشن جتنا چاہے احتجاج کر لے شہریت بل واپس نہیں لیں گے ۔