لاس اینجلس ( شوبز ڈیسک) امریکہ میں ہر سال ہونے والے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں سب سے بڑا ایوارڈ نیٹ فلیکس پر جاری ہونے والی’’ گینگ ریپ ‘‘ پر مبنی بھارتی ویب سیریز '’’ دہلی کرائم‘‘ کو دے دیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھارتی ویب سیریز کو اتنا بڑا ایوارڈ دیا گیا ہے ، اس سے قبل بھارتی سیریز اور فلموں کو عالمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے ۔انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں امریکی ریاست نیویارک کے گورنراینڈریو کوومو کو بھی خصوصی فاونڈرز ایوارڈ سے نوازا گیا۔