مکرمی! جیسا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے آجکل بہت مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اشیاء ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ چاہے وہ سی این جی ہو یا کھانے کی چیز، الیکشن سے پہلے موجودہ حکومت نے کئی وعدے کئے جو وہ پورے نہ کر سکے۔ روز بہ روز مہنگائی میںاضافہ ہو رہا ہے اور تنخواہیں وہیں کی وہیںہیں۔ جس سے عوام کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ اگر سب کچھ ایسے ہی چلتا رہا تو یہ نہ ہو کہ غریب عوام فاقوں پر آ جائیں اور حالات مزید خراب ہو جائیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ یہ بھی ہے کہ ہر چیز چاہے وہ کھانے کی ہو یا اوڑھنے کی ، اس پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ پچھلی حکومتوں نے بہت کرپشن کی اور بیرونِ ملک سے قرض لیے جس کے نتیجے میں موجودہ حکومت ہر چیز پر ٹیکس لگا رہی ہے اور عوام کی کمر ٹوٹ رہی ہے۔ موجودہ حکومت کو جلد از جلد اس مہنگائی پر قابو پانا چاہئے تاکہ غریب عوام کا کچھ بھلا ہو سکے اور کئی گھر فاقوں کی لپیٹ سے بچ جائیں۔ (ضحی طارق لاہور)