نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارت میں شہری نے حج کیلئے جمع 10 ہزار ڈالرز کے ذریعہ کورونا وبا میں غریبوں کی مدد کر دی، عارف شاہ رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بے حد خوش تھے اور انہوں نے اپنی اہلیہ اور صاحبزادے کے ساتھ حج کرنے کے لیے کئی سالوں سے رقم جوڑ رکھی تھی، حکام نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تو انہوں نے اور ان کی فیملی نے حج کا ارادہ ترک کرتے ہوئے ان پیسوں سے غریبوں کی مدد کرنے کا ارادہ کیا، عارف شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اس سال مکہ اور مدینہ جانا چاہتے تھے لیکن اس دوران کورونا وائرس آگیا اور ہمیں لگا کہ اللہ کو یہ منظور نہیں کہ ہم اس سال آئیں تو ہم نے اس رقم کو کسی نیک کام میں استعمال کرنے کا سوچا۔ انہوں نے بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے بے شمار بے روزگار اور غریب اور نادار افراد کی مدد کرنے کے لیے راشن بیگز بنا کر تقسیم کردئیے ۔