سیول(ویب ڈیسک )جنوبی کوریا کے ایک ماحولیاتی انجینئر نے ایسا بیت الخلاء (ٹوائلٹ) ایجاد کیا ہے جو انسانی فضلے سے بجلی بناتا ہے جبکہ یہ ٹوائلٹ استعمال کرنے والے کو معاوضے کے طور پر کرپٹو کرنسی دی جاتی ہے ۔ٹوائلٹ سے انسانی فضلہ ایک ویکیوم پمپ کے ذریعے فلش کیا جاتا ہے جس کے لیے پانی کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ فضلہ ٹوائلٹ سے ٹینک میں پہنچتا ہے اور جرثومے اپنا کام شروع کردیتے ہیں۔یہ جراثیم کچھ ہی دیر میں فضلے سے میتھین گیس اور کھاد بنا کر دو الگ الگ حصوں میں بھیج دیتے ہیں جہاں سے انہیں استعمال کرلیا جاتا ہے۔