اسلام آباد (92نیوز رپورٹ ) بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے ماہانہ کرنے کا پلان مرتب کرلیا گیا، عوام سے 20 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ، پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری بھی دے دی، 92نیوز نے فیصلے کی دستاویز حاصل کرلیں۔پلان کے مطابق پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے ماہانہ کردی جائے گی ۔ 2007 میں بجلی صارفین سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس وصولی شروع ہوئی۔پی ٹی وی بجلی صارفین سے 7ارب روپے سالانہ وصول کررہا ہے ، بھاری تنخواہوں پر تعینات ہونیوالی ٹیم نے نیا فنانشل پلان تیار کیا ہے ۔