لاہور(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹولیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایات پر ایس ای شیخوپورہ آصف ندیم کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ایس ای آصف ندیم کے مطابق فیلڈ سٹاف نے آئی ای ولیج، علیسراں ڈیرہ، جھمکے گاؤں، اسلماک پارک، جیٹا گاؤں، بھمن گاؤں،بھکی، ڈیرہ مالاسنگھ، ڈیرہ محمد حسین، فاروق آباداور رگھے والی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل578کنکشنز چیک کیے گئے ۔ جہاں دوران چیکنگ29 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 20میٹر ڈائریکٹ سپلائی،1میٹر ریورس، 2ڈیڈ سٹاپ، 3ڈسپلے اوپن،1ڈسپلے واش جبکہ2 مزید مختلف نوعیت کے کیسز تھے ۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے 43,531یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں۔