اسلام آباد (وقائع نگار) بجلی صارفین سے بقایاجات کی مد میں اربوں روپے وصولی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تقسیم کارکمپنیوں نے بقایاجات کی مد میں 17ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔درخواست جولائی تاستمبر 2019ء کے بقایاجات کی مد میں وصولی کیلئے دائر کی گئی ہے ۔دستاویز کے مطابق لیسکو نے 5 ارب ،آئیسکو ایک ارب 44 کروڑ،گیپکو ایک ارب 53 کروڑفیسکو 94 کروڑ،میپکو، 2 ارب 21 کروڑ، پیسکو 3 ارب 66 کروڑ ،حیسکو 2 ارب 50 کروڑ،کیسکوایک ارب 52 کروڑ اور سیپکو نے ایک ارب 19 کروڑروپے وصولی کی درخواست کی ہے ۔ نیپرا 20 نومبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کریگی۔