مکرمی! موسم گرما کے حبس اور شدید گرمی کے ایام میں بجلی کی مسلسل کئی گھنٹوں تک بندش نے اہل تنگوانی والوں کی زندگی اور کاروبار کا پہیہ جام کر رکہا ہے جس کی وجہ سے عام زندگی کی کاروباری سرگرمیاں، معاشی اور صنعتی ترقی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ کبھی کبھی تو 3 یا 4 دونوں تک بجلی خوامخواہ جان بوجھ کر غائب کر دی جاتی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ واپڈا کے مقامی عملہ بجلی بحالی اور فراہمی کے بجائے بجلی کے لائین کاٹنے، وولٹیج کو کم کرنے، بجلی غائب کرنے اور ڈڈکشن بل بھیجنے کے لیئے تنخواہیں لیتا ہے۔ افسوس شہریوں سے ایسی ناروا سلوک، ناانصافیوں اور زیادتیوں کی واپڈا والوں کوکوئی پوچھنے تک والا نہیں ہے۔ طویل بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں، بچے، بوڑھے اور بیمار افراد عذاب کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ہم بجلی کے وفاقی وزیر عمر ایوب، سیپکو چیف سکھر، ایس ڈی او واپڈا کشمور ائٹ کندکوٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ تنگوانی شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نوٹیس لیں اور ہمارے شہر تنگوانی کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ (نورخان بکھرانی/ تنگوانی)