مکرمی! ہمارے علاقے ٹھٹھہ جاہدا میرے والا (اور نزدیکی دیہات سمیت) میں اکثر بجلی کم (وولٹ کم) رہتی ہے۔ مین لائن (11000) بہت زیادہ لمبی ہے۔ پرانی مین لائن ہے۔ اکثر ذرا تیز ہوا چلنے سے کئی کئی دن بجلی بند رہتی ہے۔ بجلی کی شدید کمی (کم وولٹ) رہتی ہے۔ بجلی سے چلنے والی چیزیں جل جاتی ہیں۔ جناب وفاقی محتسب اعلیٰ صاحب پاکستان نے 60 دن کے اندر ضروری اقدامات کرنے کی سفارش فرمائی ہے۔ تاحال پیش رفت نہیں ہو سکی۔ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے جلد از جلد اقدامات کئے جائیں تاکہ علاقہ کے عوام کی پریشانی دْور ہو سکے۔ نوازش ہو گی۔ ( سید زین العابدین ضلع حافظ آباد)