لاہور(سٹاف رپورٹر) لیسکو کے زیرانتظام آٹھوں سرکلز میں بجلی کے ترسیلی نظام کی حفاظت کیلئے سالانہ ترقیاتی اور مرمتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر تما م سرکلز میں سالانہ مینٹیننس پروگرام کا آغاز کیاگیا جس دوران کھمبوں اور لائینوں کے قریب لگے ہوئے د رختوں کی شاخوں کی کٹائی سمیت سسٹم کی صفائی اور مرمت کے کام سرانجام دیئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے لیسکو کے نادرن سرکل کا اچانک دورہ کیا اور مینٹیننس پروگرام کا جائزہ لیا۔