لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں بجلی کے لٹکتے تار کو نہ ہٹانے کے خلاف دائردرخواست پر متعلقہ حکام کو ننگی تارروں والے علاقوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے ،مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے بیرسٹر شہزاد احمد کی درخواست پر سماعت کی ،دوران سماعت فاضل جج نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ لٹکتی تاروں سے متعلق کوئی اقدام نہیں کرتا تو عدالت مداخلت کرے گی،لاہور ہائیکورٹ نے والٹن ایئرپورٹ پر کثیر المنزلہ عمارت کا منصوبہ کے خلاف دائردرخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیاہے ،مسٹرجسٹس عاصم حفیظ نے لاہور فلائنگ کلب کی درخواست پر درخواست پر سماعت کی جس میں والٹن ائیر پورٹ پر کثیر المنزل عمارت کی تعمیر کو چیلنج کیا گیاہے ۔