اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف بجلی چور ی، اختیارات کے ناجائز اور غیر قانونی استعمال کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ نیپرا کو موصول ہونے والی شکایت میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے 2015میں اپنی رہائش گاہ پر چار غیر قانونی میٹرز لگوائے ،جن کی نیپرارولز میں گنجائش نہیں تھی۔پہلے رہائش گاہ پر دو میٹرز موجود تھے اور چار نئے لگوائے گئے ۔ چوری کی گئی بجلی کی رقم برآمد کی جائے نیپرا نے شکایت پر شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔