لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور ملک لیاقت کی جانب سے بد نیتی سے ویڈیو کلپ بنانے والے ٹریفک وارڈن کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز سی ٹی او ملک لیاقت نے مال روڈ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک کا وزٹ کیا تو کوئی بھی ٹریفک وارڈن ڈیوٹی پر موجود نہ تھا جس پر کنال روڈ پر موجود تمام ٹریفک وارڈنوں کو وضاحت کے لئے طلب کر لیا گیا ،جس میں علی حسن ٹریفک وارڈن بھی شامل تھا جس نے اپنے ساتھ وارڈن سلمان کے ساتھ مل کر بیہوش ہونے کا پلان بنایا اور اس پلان کے تحت وہ بے ہوش ہوا جسکی سلمان نے ویڈیو بنا پر سوشل میڈیا پر ڈال دی ،جب سی ٹی او نے اپنے دفتر میں لگے کیمروں سے دیکھا کہ ویڈیو کس کی جانب سے بنائی گئی ہے تو سلمان ٹریفک وارڈن کیمرہ میں آگیا جسے طلب کرنے پر اس نے بتایا کہ علی حسن کے ساتھ مل کر دونوں نے پہلے سے ہی ویڈیو بنانے کا پلان بنایا تھا تا کہ سی ٹی او کو بد نام کیا جا سکے ،جس پر سی ٹی او کی جانب سے بد نیتی کی بنیاد پر ویڈیو بنانے پر ٹریفک وارڈن سلمان کے خلاف 155سی کے تحت مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے ۔