مکرمی !خطے کی بدلتی صورتحال میں جہاں پاکستان کو بھاری چیلنجز کا سامنا ہے وہیں اپنی سمت کے تعین کا بھی امتحان ہے، روس اور چائنہ جن کے ساتھ جرمنی بھی شامل ہے ابھر کر بڑی طاقت کے طور پر سامنے آرہے ہیں، دنیا ایک بار پھر سرد جنگ کے عہد میں داخل ہوچکی ہے، امریکہ و نیٹو اس وقت شدید ترین بحران کا شکار ہیں جس کے پیش نظر امریکہ کسی نئے گروہ کے قیام کے لیے کوشاں ہے اس ضمن میں امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے عالمی اور علاقائی بحری حدود کے تحفظ کے لیے ایک نیا عالمی عسکری اتحاد تشکیل دینے کا پروگرام بنایا ہے جس کے تحت امریکہ کے مطابق 65 ممالک جلد ہی بحرین میں سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار ہیں، ایران اور یمنی باغیوں کے خوف کی آڑ لیکر امریکہ کی نظر آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب پر ہے جس سے امریکہ نہ صرف خلیج فارس، بحر ہند بلکہ ریڈ سی پر قابض ہوجائے گا، مقصد چائنہ کی بڑھتی ہوئی بحری طاقت اور معاشی قوت کو کنٹرول کرنا ہے ۔ (انشال راؤ)