بدین(نامہ نگار)ویکسینیٹرکی اسامیوں کااین ٹی ایس ٹیسٹ پاس بیروزگارنوجوان صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے ،پولیس کا لاٹھی چارج اورتشدد 10 مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو ٹنڈوباگو کے تعلقہ ہسپتال میں این آئی سی وی ڈی کے چسٹ پین یونٹ کے افتتاح سے قبل بدین انڈس سول ہسپتال ڈی ایچ کیو پہنچیں تو ویکسینیٹرکا این ٹی ایس ٹیسٹ پاس امیدواروں نے گاڑی روک کران سے بات کرنا چاہی جس پرپولیس نے انہیں ہٹادیا تاہم صوبائی وزیرصحت جیسے ہی ہسپتال سے باہرنکلیں تو بیروزگارنوجوان آفرلیٹرنہ ملنے پرصوبائی وزیرکی گاڑی سامنے لیٹ گئے ،اس موقع پرپولیس مظاہرین پرٹوٹ پڑی،لاٹھی چارج کیا اور10 بیروزگارنوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔