لندن(92 نیوزرپورٹ)بریگزٹ بل پربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی آخری رکاوٹ بھی دورہوگئی۔ڈپٹی سپیکرکے مطابق بریگزٹ بل کوملکہ برطانیہ الز بتھ کی منظوری مل گئی۔ملکہ برطانیہ نے بل پردستخط کردیئے ۔برطانوی ٹی وی سکائی نیوزکے مطابق بریگزٹ بل اب باقاعدہ قانون بن گیا۔ ادھر بر سلز میں یو رپی یو نین کے اجلاس کے دوران بر طانیہ کی یو رپی یو نین سے علیحدگی کے بارے میں بھی ووٹنگ ہو گی جس میں یو رپی ارکان شر کت کر ینگے ۔