لاہور(کلچرل رپورٹر)نوجوان بھنگڑاسٹار شاہد سونو نے اپنا نیا بھنگڑا سونگ’’نچے سارا لہور‘‘ مکمل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کی گئی جس کا میوزک ساجد حسین چھکونے ترتیب دیاہے جبکہ اس کے پروڈیوسرملک آصف شہزاد ہیں۔اس گانے کی مکس ماسٹرنگ زوہیب علی پنکو کرینگے۔ شاہدسونے نے بتایاکہ اس سے قبل ان کا نیا گیت’’یاری دی چس‘‘ مکمل ہو چکاہے جس کا بہت جلد ویڈیو مکمل کیا جائیگا۔