لاہور ( کامرس ڈیسک) برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مسٹر مائک نیتھوریاناکس نے سینئر ٹریڈ منیجر سمیرا نوید کے ہمراہ گزشتہ روز نیسپاک ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ۔ نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ، ایم ڈی نیسپاک نے برطانوی ہائی کمشنر کو کارپوریٹ پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے نیسپاک کی زیر نگرانی جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ۔ ایم ڈی نے نیسپاک کے کام ، افرادی قوت ، منصوبوں اور انجینئرنگ کے مختلف شعبوں سے متعلق نیسپاک کی مہارت کی بھی وضاحت کی۔ نیسپاک کے سینئر افسران نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔ ملاقات کے دوران ، برطانیہ کی انجینئرنگ کمپنیوں اور نیسپاک کے مابین مستقبل میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں برطانیہ کی کمپنیوں کے ذریعہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ہونے والی سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی مندوب نے انجینئرنگ کنسلٹنسی کے شعبے میں نیسپاک کی خدمات کو سراہا۔