لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میں بریسٹ کینسر کی بڑھتی شرح،بریسٹ کینسر کی تشخیص اور علاج کی سہولت بنیادی سطح پر لانے کا منصوبہ مکمل، پرائمری ہیلتھ بریسٹ کینسر سکریننگ ڈیسک کی سہولت ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کی سطح پر لائی جائے گی یکم اکتوبر سے میاں میر ہسپتال لاہور اور ننکانہ صاحب سے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا،میو ہسپتال کے تعاون سے پرائمری ہیلتھ کیئر ریڈیالوجسٹ ٹیم کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ، ریڈیالوجسٹ کو بغیر میمو گراف کے بذریعہ الٹراساونڈ ابتدائی تشخیص کی تربیت دی گئی۔ان خیالات کا اظہا سیکرٹری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ایک ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے کیا ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ بریسٹ کینسر سکریننگ ڈیسک ایک انقلابی قدم ثابت ہو گا۔