ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کیخلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔ بھارتی ویمن ٹیم نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔