اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹائون کا کورونا کیخلاف مشن جاری، بحریہ ٹائون انتظامیہ کی جانب سے بحریہ ٹائون راولپنڈی اور اسلام آباد میں پی ڈبلیو ڈی روڈ،جی ٹی روڈاور کمرشل ایریاز میں پاکستان میں اپنی نوعیت کی واحد ملٹی فنگشن ڈسٹ سپریشن مشینری کے ذریعے جراثیم کش سپرے کیاگیا۔اس سے قبل بہارہ کہو،شہزاد ٹائون کی مکمل صفائی،سپرے اور دھلائی بھی کی گئی۔شہزاد ٹائون میں سپرے دوسرے روز بھی جاری رہا۔این ڈی ایم اے جہاں کہے گا ۔وہاں بحریہ ٹائون کی ٹیم جا کر صفائی کرے گی۔چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے شفاف ترین،مکمل دھلائی اورسپرے کیلئے ووہان میں سپرے کیلئے استعمال ہونیوالی جدید ترین اور اپنی نوعیت کی واحد ملٹی فنگشن ڈسٹ سپریشن مشینری چین سے ہنگامی طورپر منگوائی ہے جو تیزی کے ساتھ ایک وسیع رقبے کوسینی ٹائز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔