ممبئی(ویب ڈیسک) ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک گاڑی بغیر ڈرائیور کے سڑک پر دوڑی چلی جارہی ہے۔یہ واقعہ تامل ناڈو میں پیش آیا جس میں سڑک پر بغیر ڈرائیور کے دوڑتی کار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی میں ایک شخص موجود ہے لیکن وہ ڈرائیونگ سیٹ پر نہیں بیٹھا ہوا اور گاڑی بغیر ڈرائیور کے تیزی سے دوڑ رہی ہے ۔اس گاڑی کا پیچھا کرنے والے شخص نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگوں نے انتہائی حیرت کا اظہار کیا۔