لاہور( این این آئی) برائلر گوشت مزید 18 روپے اضافے سے 267روپے ، زندہ برائلر مر غی 12روپے اضا فے سے 184روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 97رو پے فی درجن پر مستحکم رہی۔پانچ روز میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں مجموعی طو رپر 52روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔