ریو ڈی جنیرو(ویب ڈیسک) شہد کی مکھیاں زراعت اور کھیتی باڑی کو بڑھاوا دیتی ہیں۔ اگر یہ مکھیاں آج ختم ہوجائیں تو صرف چند مہینوں میں انسانیت کو غذا کے لالے پڑجائیں گے۔اب برازیل سے یہ خبر آئی ہے کہ وہاں شہد کی مکھیوں کے مرنے کی رفتار بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور سال 2019 کے ابتدائی ماہ سے اب تک پچاس کروڑ شہد کی مکھیاں مرچکی ہیں جبکہ ماہرین نے مردہ شہد کی مکھیوں کے ڈھیر خود دیکھے ہیں۔ شہد کی مکھیاں پالنے والی تنظیم کے سربراہ آلدہ مخاڈو کے مطابق جب زندہ مکھیاں مردہ مکھیوں کے ڈھیر کو صاف کرنے آئیں تو وہ خود آلودہ اور بیمار ہوکر مرنے لگیں اور یوں مکھیوں کی تباہی کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔