اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)برآمدات میں اضافہ اور کمپنیوں کا کیش فلو کیلئے ایف بی آر نے معاشی مشکلات میں گھری 17 کمپنیوں کے ریفنڈز کے چیک فوری جاری کر دئیے ۔ذرائع کے مطابق ریفنڈز جاری کرنے کے احکامات وزیر اعظم نے دیئے جس کے بعد ایف بی آر نے ان کمپنیوں کو چیک جاری کردیئے ۔ اس سے قبل ان کمپنیوں کو ری فنڈز کے بدلے بانڈز جاری کیے جارہے تھے ۔ری فنڈ لینے والی 14 کمپنیوں کا تعلق ٹیکسٹائل کے شعبے سے ہے اور دو کمپنیاں کھاد کے شعبے سے ہیں اس کے علاوہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو بھی ری فنڈ جاری کردیا گیا ۔