اسلام آباد(وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو 100ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ د ینگے ،متاثرہونے والے مزدوروں کیلئے 200ارب روپے رکھے گئے ہیں،70لاکھ لوگوں کو 3ہزار ماہانہ4ماہ کیلئے امداد دینگے ،یوٹیلٹی سٹورز کو 50ارب روپے دے رہے ہیں،82لاکھ گندم کسانوں سے خریدیں گے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طورپر15روپے کمی کی گئی،80فیصد گیس کے صارفین کو بل کی ادائیگی میں 3ماہ کا وقت دیا جا ئیگا، کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس میں کمی کی جارہی ہے ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر کے ساتھ بریفنگ دیتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہابزنس سیکٹر کو قرض واپس کرنے کیلئے 4سے 6ماہ کا وقت دیا جا ئیگا،سواکھرب روپے کااقتصادی پیکیج ہے ،ایک کروڑ20لاکھ غریبوں کوامداددینے جارہے ہیں،اس وقت 50 لاکھ لوگوں کوامداددے رہے ہیں،کھادکی قیمت میں مزیدکمی کی جائیگی،دوسرے طریقوں سے بھی سبسڈائزکیاجا ئیگا،قرض کی واپسی کیلئے 3ماہ کی مہلت رکھی جائیگی،3 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کی جائیگی،زرعی شعبے کی ترقی کیلئے 100ارب خرچ ہونگے ، 100 ارب روپے کاایک اورفنڈ قائم کررہے ہیں،این ڈی ایم اے کو25ارب روپے دے رہے ہیں،مزیدضرورت ہوگی تواضافہ کرینگے ،کروناوائرس سے پہلے معیشت خاصی مستحکم ہورہی تھی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20ارب ڈالرسے 3ارب ڈالرپرآگیا،کروناکے باعث معیشت پربرے اثرات پڑنے کا خدشہ ہے ،صوبوں کواین ایف سی کے ذریعے تاریخ میں سب سے زیادہ پیسے دیئے گئے ، برآمدات میں اضافہ ہورہاہے ، 4ارب ڈالرکے بیرونی قرضے اداکیے گئے ، جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی آئی ،گزشتہ 8ماہ میں ٹیکس محاصل میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 17فیصد اضافہ ہوا، ترسیلات زرمیں بھی کمی آنے کی توقع ہے ۔انہوں نے مزیدکہاملک میں اقتصادی سرگرمیاں کم ہونگی،ٹیکس محصولات میں کمی آئیگی،شرح سودمیں پچھلے چندروزمیں 2.25فیصدکمی کی گئی،سی وی ٹی کوختم کرنے جارہے ہیں،پالیسی ریٹ کی شرح میں 2.25فیصد کمی کی گئی،چاہیں گے پی ایس ڈی پی کاپروگرام تیزی سے چلے ،آئی ایم ایف کیساتھ اضافی 1.4ارب ڈالرزکیلئے بات چیت چل رہی ہے ،یہ رقم آئی ایم ایف کے جاری پروگرام سے علیحدہ ہے ،ایشیائی ترقیاتی بینک سے 350 ملین ڈالرابھی اور900 ملین ڈالرجون میں لیں گے ،اے ڈی پی سے رقم لے کرضروریات کوپوراکیاجا ئیگا۔