نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک خاندان نے بھنگ کے پتّوں کو میتھی سمجھ کر کھا لیا جس کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے سبزی فروش کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ انوکھا واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں ایک مقامی سبزی فروش نوال کشور نے نتیش نامی شخص کو بھنگ کے پتوں کو مذاق میں میتھی کہہ کر بیچ دیا۔