الور(نیٹ نیوز) خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ راجستھان کے شہر الور میں پیش آیا جہاں 6 ملزمان نے 45 سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بناکر اسے آن لائن پوسٹ کردیا۔بتایا گیا ہے کہ 45 سالہ شادی شدہ خاتون اپنے بھتیجے کے ساتھ کسی کام سے باہر گئی تھیں اور واپس گھر آتے ہوئے راستے میں 6 ملزمان نے انہیں روک لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پہلے خاتون اور ان کے بھتیجے سے بدسلوکی کی اور پھر وہ دونوں کو اٹھاکر لے گئے جہاں ملزمان نے خاتون سے نہ صرف اجتماعی زیادتی کی بلکہ اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔