لاہور(نامہ نگار)صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ٹولینٹن مارکیٹ ،شادمان لاہور طارق جاوید نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے کسی صورت بھارت کے حوالے نہیں کیا جا سکتا ،پچھلے 72 سالوں سے بھارت نے کشمیر میں قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے بھارت طاقت کے زور میں کشمیر کی جغرافیائی حیثیت ختم نہیں کر سکتا۔ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے ۔ اب پوری دنیا کو چاہیے کہ انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے بین الاقوامی دہشت گرد مودی سرکار کو سبق سکھائے ۔