نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے اپنے صدر رام ناتھ، نائب صدر وینکیانائڈو اور وزیراعظم نریندر مودی کی حفاظت کیلئے امریکہ سے دو طیارے خرید لیے ہیں۔ میزائلوں اور دفاعی نظام سے لیس بی777 طیارے جولائی 2020 میں بھارت پہنچیں گے ۔امریکہ سے خریدے گئے طیاروں کو بھارتی فضائیہ کے پائلٹس اڑائیں گے اور اس مقصد کے لیے 4 سے 6 پائلٹس کو تربیت دے دی گئی۔طیاروں کی قیمت 190 ملین ڈالر ہے اور دیکھ بھال کی ذمہ داری ایئر انڈیا انجینئرنگ کے پاس ہوگی۔